• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ریجن میں41 ہزار 340 نادہندگان سے ایک ارب سے زائد رقم وصول

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجن میں 41ہزار340رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک ارب روپے سے زائد واجب الادا رقم وصول کرلی گئی۔ یکم ستمبر سے 3اکتوبر 2024ء کے دوران جنوبی پنجاب میں 33ہزار 190گھریلونادہندگان سے 45کروڑ 87لاکھ روپے، 2ہزار 873 نادہندہ تاجروں سے 7کروڑ 41لاکھ روپے، 578نادہندہ صنعتکاروں سے 15کروڑ90لاکھ روپے اور 4ہزار600نادہندہ کاشتکاروں سے 33 کروڑ 44 لاکھ روپے کی رقم وصول کرکے خز نے میں جمع کروائی گئی۔ملتان/ڈی جی خان /وہاڑی/بہاولپور/ساہیوال/رحیم یار خان /مظفرگڑھ/ بہاولنگر/خانیوال سرکلوں میں 4 ماہ سے 3سال کی مدت والے 2054رننگ سے 5کروڑ 8لاکھ روپے وصول کئے گئے۔مستقل نادہندگان کی کیٹگریز میں ایک ماہ سے 3سال کی مدت والے 17 ہزار سے زائد صارفین سے 45 کروڑ روپے وصول کئے گئے۔ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ایک ارب 72کروڑ88لاکھ روپے واجبات /بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 2ہزار630نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کئے گئے۔
ملتان سے مزید