ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان میں عزاداری ونگ کے زیرِاہتمام ڈسٹرکٹ بار ملتان میں شہدائے ملت اسلامیہ کے لیے تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا، تعزیتی ریفرنس سے صدر ڈسٹرکٹ بار عمران خان خاکوانی، جنرل سیکرٹری عارف حسن شاہ، انجینئر سخاوت علی سیال، سید اقبال مہدی زیدی، سلیم عباس صدیقی، چودھری اطہر عزیز، راو محمد اسلم، سید محمد عرفان نقوی اور سید علی گیلانی نے خطاب کیا۔ تعزیتی ریفرنس میں وکلاءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر ڈسٹرکٹ بار عمران خان خاکوانی نے کہا کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شہدائے فلسطین و لبنان کے خون سے انقلاب آئے گا۔