• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی کے الزام میں 8، ناجائز اسلحہ رکھنے پر 4 افراد گرفتار، مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں8افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ مظفرآباد پولیس نے ملزم کاشف سےچالوبھٹی شراب ،قطب پور پولیس نے ملزم راشد سے 6لیٹر شراب،گلگشت پولیس نے ملزم شبیر سے 10لیٹر شراب،ملزم اختر علی سے 10لیٹر شراب،صدر پولیس نے ملزم جان یوسف سے10لیٹر شراب،قادرپورراں پولیس نے ملزم عمار سے 600گرام بھنگ ،سٹی جلالپور پولیس نے ملزم منیر ،احمد سے188لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نےپانچ افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے جوا کھیلنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔لوہاری گیٹ پولیس نے شہری کو لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے لرائی جھگڑوں کے واقعات کے الزام میں13افراد کیخلاف خلاف مقدمات درج کرلیے ۔
ملتان سے مزید