• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وانا کالج میں ای کامرس ڈیجیٹل مارکیٹنگ ورکشاپ کا انعقاد

پشاور(جنگ نیوز) صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈے کے تحت ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج وانا میں دودن کی ای کامرس ڈیجیٹل مارکیٹنگ ورکشاپ منعقدکی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ ، یوتھ آفس کے افسروں و نمائندوں، طلباء اور دیگر افراد نے شرکت کی ۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر فیصل اسماعیل نے کہا کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ دور حاضر کی اہم ضرورت ہے جس سے طلباء اور نوجوان مستفید ہو سکتے ہیں لہٰذا یوتھ آفس کی جانب سے ایسے اقدام قابل تحسین ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ورکشاپ کے اختتام پر نوجوانوں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔
پشاور سے مزید