• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اردو پنجابی فلموں کے معروف اداکار جان ریمبو نے پشتو فلموں کا رخ کرلیا

پشاور ( وقائع نگار )پشتو فلموں کے معروف نوجوان ہدایتکار شاہد عثمان اور فلمساز و اداکار اصغر چیمہ کی نئی پشتو فلم ’’قربان د جانان ‘‘میں اردو و پنجابی فلموں اور سٹیج وٹی وی کے معروف اداکار افضل خان عرف جان ریمبو پہلی بار جلوہ گر ہورہے ہیں ۔فلم کل 4 اکتوبر کو خیبر پختونخوا اور کراچی کے سینماؤں میں ریلیز ہوگی گزشتہ روز مقامی سینما میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں کو فلم کی پہلی جھلک دکھائی گئی اس موقع پر آصف خان شاہدعثمان ٗوقار جانی ٗاصغر چیمہ ٗ فلموں کے معروف کوریو گرافر نگاہ حسین ٗاداکار نسیم پہلوان ٗلکھاری سعید تہکالے گلوکار زمان ظہیر ٗاسفندیار مہمند ٗپست قامت اداکار زرداد بلبل ٗاسفندیار ٗہدایتکار قیصر صنوبر اور فلم سے وابستہ دیگر شخصیات وتکنیک کار موجود تھے ۔شاہد عثمان نے کہا کہ موجودہ حالات پشتو فلم انڈسٹری کیلئے ساز گار نہیں جس میں فلمیں بنانا گھاٹے کا سودا ہے لیکن ابتر صورتحال کے باوجود ہم نے رسک لیکر نئے چہروں کے ساتھ ہٹ کر فلم تیار کی ہے جس میں ہیرو سمیت متعدد نئے چہروں کو مواقع فراہم کئے گئے تاکہ فلم انڈسٹری میں نمایاں تبدیلی لائی جاسکے ۔’’قربان دجانان ‘‘میں کوشش کی ہے کہ معاشرے میں پائے جانیوالے مختلف مسائل کو اجاگر کرکے سبق آموز فلم دے سکیں ۔اس کوشش میں کس حد تک کامیاب ہوئے ہیں اسکا بہتر جواب شائقین فلم اور میڈیا دے سکتی ہے ۔بہتر فلمیں بنانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن سینماؤں کی حالت کافی ابتر ہے اور خاص کر شائقین کے لئے بیٹھنے سمیت دیگر ساز گار ماحول نہیں اس حوالے سے جلد سینما مالکان کے ساتھ بیٹھ کر تفصیلی ملاقات کرینگے تاکہ معیاری فلم کے ساتھ شائقین کو بیٹھنے کیلئے بہترین ماحول فراہم کیا جاسکے ہمیں یقین ہے کہ جس طرح پشتو فلموں میں تبدیلی لارہے ہیں اسی طرح سینما ؤں کی حالت بھی بہتر بنانے کی کوشش کرینگے ۔میری فلم دیگر فلموں سے ہٹ کر ہے جس کی کہانی ٗمکالمے اور موسیقی لاجواب ہے مجھے یقین ہے کہ ہم روٹھے ہوئے شائقین کو دوبارہ سینما گھروں کی طرف کھینچیں گے۔
پشاور سے مزید