• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیاری ڈرامے آج بھی ناظرین پسند کرتے ہیں ‘سجاد طورو

پشاور(جنگ نیوز)معروف اداکار و ہدایتکار سجاد احمد جان طورو نے کہا ہے کہ معیاری ڈرامے آج بھی ناظرین پسند کرتے ہیں جس کا ثبوت میری نئی پشتو سیریل ’’د جوند تصویر ‘‘ہے جسے ناظرین کافی پسند کر رہے ہیں جس میں عوامی مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔سیریل کا سکرپٹ سیار احمد نے تحریر کیا ہے اس کے پروڈیوسر سجاد احمد اور عاشق حسین اکبر پوری ہیں۔ یہ سیریل ہر بدھ کی شب نجی پشتو چینل سے رات آٹھ بجے دکھائی جارہی ہے۔سیریل کی کاسٹ میں فلمسٹار آصف خان، رقیہ سجاد، خالدہ یاسمین، سجاد طورو، نوری خان، اصغر چیمہ، ظاہر شاہ برکی، سلمی کوکو، عینی خان، وسیمہ یونس اور امتیاز طوطی شامل ہیں۔سجاد طورو اس سے قبل ’’وختونہ،سودم تہ شین دے،دندوکار،کونڈہ جینی ،ویخے سترگے،دیوالونہ،یکہ زار فوک داستان،کچکول،دا پکے لہ بلہ،دربار کہ دوکانچہ،بدلون ‘دنیا یو نندارتون اور انکار‘‘جیسی کامیاب سیریلز بناچکے ہیں۔
پشاور سے مزید