پشاور ( وقائع نگار )خیبر پختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈے کے تحت ضلعی انتظامیہ /ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم کی زیر نگرانی ااحساس دسترخوان مہم کا باقاعدہ آغاز کردیاگیا ہے۔ جس کا مقصد پشاور کے مختلف ہوٹلز، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے تعاون سے رزق کی باہمی تقسیم، ہمدردی اور باہمی اشتراک کے نظریےکو فروغ دینا ہے۔ مہم میں سپین جماعت اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے سامنے تین سو سے زائد مزدوروں کو باعزت طریقے سے کھانا فراہم کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور سرمد سلیم اکرم ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان بھی موجود تھے جنہوں نے مستحق افراد کے ساتھ ایک دسترخوان پر کھانا کھایا۔اس مہم کا بنیادی مقصد محض خوراک کو ضرورت مند افراد تک پہنچانا ہی نہیں، بلکہ ان کے ساتھ احساس اور محبت بانٹنا ہے۔"احساس دسترخوان" کے تحت شہری اور تاجر مل کر اضافی خوراک جو اکثر اصراف کی نذر ہو جاتی ہے، کو مستحق افراد تک پہنچانا ہے جن میں مزدور، بیمار اور مسافر حضرات شامل ہیں۔ اس مہم کا پیغام معاشرے کے تمام افراد کو مل جل کر اپنی خوشیاں اور نعمتیں دوسروں کے ساتھ بانٹنے کی ترغیب دینا ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ "احساس دسترخوان" ایک ہمدردانہ قدم ہے جو نہ صرف ضرورت مندوں کی مدد کرے گا بلکہ معاشرے میں ایک مثبت تبدیلی بھی لائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "یہ مہم صرف خوراک پہنچانے کی نہیں بلکہ احساس، محبت، اور انسانیت کی مہم ہے، جو ہم سب کو ایک دسترخوان پر لانے کا ذریعہ بنے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مہم کے دوران کھانے کی تقسیم کے عمل کو باعزت طریقے سے سرانجام دیا جائے گا تاکہ کسی کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو۔ کھانے کی تقسیم کے حوالے سے مختلف علاقوں میں مراکز قائم کیے جا ئیں گے۔ہوٹلوں، ریستورانوں اور شادی ہالوں کے مالکان نے اس مہم کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم اس مہم میں شامل ہو کر معاشرتی ذمہ داری ادا کریں گے اور ایک ایسا ماحول پیدا کریں گے جہاں ہر فرد دوسروں کے ساتھ اپنے وسائل اور خوشیاں بانٹے