• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی عدالت کا قیام غیر قانونی قرار دیا جائے، پی ٹی ایم کی رٹ

پشاور (نیوز رپورٹر ) خیبر میں پشتون تحفظ مومنٹ کے زیر اہتمام پشتون قومی عدالت کے قیام کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ پیٹیشن دائر کردی گئی ہے۔رٹ ضلع خیبر کے رہائشی خاطر اللہ کی جانب سے دانیال اسد چمکنی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی، صوبائی حکومت، آئی جی پولیس سمیت منظور احمد پشتین کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق قبائلی اضلاع میں ایف سی آر کا نظام چل رہا تھا تاہم 25 ویں آئینی ترمیم کے بعد قبائلی اضلاع صوبے میں ضم ہوئے اور انضمام کے بعد ان اضلاع میں عدالتی نظام پہلی بار قائم کرکے ایف سی آر کا خاتمہ کیا گیا لیکن پشتو ن تحفظ موومنٹ کے زیر اہتمام 11 اکتوبر کو ضلع خیبر میں سیلسی سرگرم ہو رہی ہے،پاکستان میں عدالتی نظام کے ہوتے ہوئے پشتون عوامی عدالت قائم کرنا ایک متوازن عدالتی نظام کو قائم کرنے کے مترادف ہے ۔رٹ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پشتون تحفظ مومنٹ کے ضلع خیبر اور جنوبی وزیرستان رزمک میں قائم پختون قومی عدالت کو غیر قانونی قرار دیا جائے جبکہ عدالت درخواست پر ختمی فیصلے تک پختون قومی عدالت کے کاروائی معطل کرنے کے احکامات جاری کریں ۔
پشاور سے مزید