• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے،واجد مومند

پشاور(وقائع نگار) تحریک جوانان پاکستان ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر واجد مومند نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔آئے روز مہنگائی کی نئی خبریں ملتی ہیں۔اشیائے خوردو نوش سمیت دیگر اشیائے ضرورت غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔غریب عوام دو وقت کی روٹی نہیں کما سکتے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ غریب عوام غربت کے ہاتھوں خود کشیوں تک پہنچ گئے ہیں۔سیاستدان آپس میں لڑ رہے ہیں انکو عوام سے کوئی سروکار نہیں۔ جلسے جلوسوں سے عوام کو کیا فائدہ ہے وہ الٹا ذلیل ہورہے ہیں۔
پشاور سے مزید