• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیات میں خالی اسامیوں پر بھرتی کا عمل جلد مکمل کیا جائے

پشاور (لیڈی رپورٹر ) خیبر پختونخوا کے آرکیٹیکٹس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ بلدیات میں ارکیٹیکٹس کی 100خالی اسامیوں پر بھرتیوں کا عمل جلد سے جلد مکمل کرایا جائے، پشاور پریس کلب پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹاؤن پلانرز کے ممبران سابقہ وائس چیئرمین آرکیٹیکٹ محمد اقبال ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر آرکیٹیکٹ میر ولی شاہ نے دیگر آرکیٹیکٹس کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے لوکل گورنمنٹ تحصیل آرکیٹیکٹس کی 100 اسامیوں پر انٹرویوز کو طویل عرصہ گزرنے کے بعد بھی امیدواروں کو تقرریوں کے آرڈرز جاری نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے درخواست گزار پچھلے دو سال سے زائد عرصے سےانٹرویو کے رزلٹس اور تعیناتیوں کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کونسل آف آرکیٹیکٹس اینڈ ٹاؤن پلانرز (PCATP)، جو 1983 میں قائم ہونے والا ایک ریگولیٹری ادارہ ہے، اس معاملے پر جواب حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ اور پبلک سروس کمیشن کی خاموشی قابل مذمت ہے،
پشاور سے مزید