• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے‘ڈی سی ٹانک

پشاور(جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر ٹانک تنویر خان نے گزشتہ روز عوام سے ملاقات کی، ان کو درپیش مسائل و شکایات سنے اور موقع پر متعلقہ افسروں اور محکموں کو مسائل حل کرنے سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈا میں شامل اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ میرے دفتر کے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں ۔ لوگوں کو درپیش مسائل اور تکالیف کا ازالہ ہمارے فرائض منصبی میں شامل ہے لہٰذا لوگوں کو ریلیف فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
پشاور سے مزید