• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبا سافٹ ویئر ایپلیکیشنز میں بھرپور مہارت حاصل کریں،ڈاکٹر سید الیاس

پشاور (وقائع نگار)پیراپلیجک سنٹر کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر سید محمد الیاس نے پیشہ ورانہ کالجوں اور جامعات کے طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی بالخصوص سافٹ ویئر ایپلیکیشنز میں بھرپور مہارت حاصل کریں جو انکی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گی۔ وہ پیراپلیجک سنٹر کے اناٹمی لیب میں کالج آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیب کے زیراہتمام سوشل سائنسز ایپلیکیشنز کے استعمال پر ایک روزہ ورکشاپ کی اختتامی نشست سے خطاب کر رہے تھے جس میں کالج کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی جبکہ کالج کے ریسرچ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر افتخارِ علی نے طبی تعلیم و تحقیق کے دو سافٹ ویئرز ایس پی ایس ایس اور انڈ نوٹ پر سیر حاصل لیکچر دیا اور طلباء سے پریکٹیکل بھی کروائے۔
پشاور سے مزید