• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے تنازعے پر جہانگیرہ کا رہائشی قتل، دوسرا زخمی ہوگیا

پشاور(کرائمرپورٹر) پشاورکے علاقے رحمان بابا میں خواتین کے تنازعہ پرجہانگیرہ کے نوجوان کو مبینہ طور پر بہنوئی اور اسکے بھائی نے فائرنگ کرکے قتل اوردوسرے کو زخمی کردیا ۔مقتول اپنے بہنوئی کو منانے کیلئے جرگہ کی صورت میں پشاور آیا تھا جہاں بیٹھک میں نماز کی ادائیگی اور کھانا کھانے کے بعد ان پر اچانک فائرنگ کی گئی ۔ تھانہ رحمان بابا پولیس کو خائستہ رحمان ساکن جہانگیرہ نوشہرہ نے بتایاکہ اس کا بھائی ذاکر خان ولد لعل زمین ساکن باجوڑ اور مجروح اعجازخان گھریلو تنازعے کے سلسلے میں عطاءمحمد گڑھی آئے تھے جہاں وہ نادر کے بیٹھک میں جرگہ کررہے تھے، اس دوران جھگڑا ہوگیاتھا اور ملزم آیاز نے پستول سے فائرنگ کرکے ذاکر اور اعجاز خان کو زخمی کردیا، فائرنگ سے دیگر افراد بال بال بچ گئے تھے ۔مدعی کے مطابق زخمیوں کو ٹیکسی گاڑی کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیاتاہم ذاکر جان کی بازی ہار گیا ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف رپورٹ درج کرلی ہے ۔قتل کے بعد ذاکر خان کے 4بچے یتیم ہوگئے ،مقتول جہانگیری میں بچوں کے تیار کپڑے فروخت کرتا تھا ۔ ورثاءنے الزام لگایا کہ ذاکر کی ہمشیرہ کے ساتھ دیور کا رویہ ٹھیک نہیں تھا ،ملزم دیور کے بارے میں بتایاگیا کہ وہ مقامی مسجد میں قاری ہے جس نے گھر کے قریب مسجد میں نماز بھی پڑھائی اور اسکے بعد مبینہ طور پر بامسلح آکر فائرنگ کی۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شرو ع کردی ہے۔
پشاور سے مزید