• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ جنگلات کے حکام آئے روز مختلف حیلوں بہانوں سے تنگ کر رہے ہیں ‘دکاندار کا الزام

پشاور ( وقائع نگار )یکہ توت میں نہر کے کنارے قائم پرانی ٹمبر مارکیٹ کے دکاندار نے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ جنگلات کے حکام آئے روز انہیں مختلف حیلے بہانوں سے تنگ اور رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اپنے کاروبار احسن طریقے سے چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مارکیٹ کی صدارت کے امیدوار فاروق احمد کے مطابق مارکیٹ میں کوئی نئی لکڑی استعمال نہیں ہوتی، پرانی اور قدیم لکڑیوں کو تراش کر اسے دوبارہ استعمال کے قابل بنایا جاتا ہے۔ محکمہ جنگلات کے حکام ان پر جنگلات کٹائی کا الزام لگا کر ان کا سامان ضبط کرکے انہیں تنگ کرتے ہیں۔ ان غیرقانونی اقدامات کے باعث دکانداروں کا کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے۔ یہ مارکیٹ پرانی لکڑی کے استعمال کے باعث جنگلات کی کٹائی روکنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ محکمہ جنگلات انہیں تنگ کرنے کے بجائے انہیں سہولیات دیں۔ اگر حکام کا رویہ نہیں بدلتا تو مجبورا وہ قانونی چارہ جوئی کریں گے۔
پشاور سے مزید