• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی چیمبر کا سوشل سیکورٹی کنٹری بیوشن کی شرح میں 2 فیصد کمی کرنے پر زور

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاسوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح میں 2 فیصد کمی کرنے پر زور، سوشل سیکیورٹی میں اضافے سے صنعتوں پر بوجھ بڑھ گیا، تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد جاوید بلوانی نے سندھ حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سیسی کے سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کی شرح کو کم از کم 2 فیصد تک کم کرنے اور اسے منجمد کرنے پر غور کرے تاکہ صنعتوں پر ہر سال کم از کم اجرت میں اضافے کے نتیجے میں بڑھ جانے والے سوشل سیکیورٹی کے بے پناہ بوجھ کو کسی حد تک کم کیا جاسکے۔تاجر برادری نے مہنگائی کے موجودہ دور میں غریب عوام کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یکم جولائی 2024 سے سندھ منیمم ویج بورڈ کے کم از کم اجرت 37000 روپے کرنے کے فیصلے کی تعمیل شروع کردی لیکن اس اضافے نے سیسی کے سوشل سیکیورٹی کنٹری بیوشن کو بھی متاثر کیا ہے جو فی الحال 6 فیصد کی شرح سے وصول کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکار اس وقت ہر ماہ 2220 روپے فی ورکر سیسی کو دے رہے ہیں جسے وہ بہت زیادہ اور ناقابل برداشت سمجھتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید