• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک خلاف ورزیاں، موبائل نمبرز پر ای چالان سسٹم پر عملدرآمد جاری

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد پولیس نے بین الاقوامی معیار کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ای چالان سسٹم کے تحت ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ستمبر میں ایک ہزار 436ای چالان ٹکٹس جاری کئے۔ اب تک مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر مجموعی طور پر 2لاکھ 74ہزار 892چالان ٹکٹس جاری کئے جا چکے ہیں۔ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ سے لنک ڈیٹا بیس کی مدد سے بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جس کے تحت قانون شکنوں کو اُنکے موبائل نمبرز پر ای چالان ٹکٹ کا پیغام ارسال کیا جاتا ہے۔ ای چالان سسٹم کی موثر حکمت عملی کی وجہ سے مہلک حادثات اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس امر کو یقینی بنایا گیا ہے کہ چالان کی رقم ادا نہ کرنے والے گاڑی مالکان جب تک جرمانے کی رقم ادا نہیں کرتے اس وقت تک گاڑی یا موٹر سائیکل کسی اور کے نام منتقل نہیں کیا جا سکے گا ۔
اسلام آباد سے مزید