• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ،آئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آ باد سید علی ناصر رضوی نے ڈی چوک اور مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا اور فرائض منصبی کی ادائیگی پرمامور پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔انہوں نےکہا کہ لاء اینڈآرڈر صورتحال سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کئے جائینگے ۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے علاقوں میں گشت کو مزید موثر بنائیں۔
اسلام آباد سے مزید