• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قواعد و معاہدے کی خلاف ورزی،ایتھلیٹ شجر عباس کو انعامی رقم نہیں دی،ایچ ای سی

اسلام آباد (نامہ نگار)ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایتھلیٹ شجر عباس کو عہد کی خلاف ورزی کے سبب انعامی رقم جاری نہیں کی گئی کیونکہ کسی دوسرے ادارےکی ٹیم میں شمولیت سے قبل انہوں نے ایچ ای سی سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کیا تھااور نہ ہی ایچ ای سی کو آگاہ کیا تھاجو کہ پاکستان یونیورسٹی سپورٹس بورڈ کے قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان ایچ ای سی نے کہا کہ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے اپیلنٹ ٹریبیونل کے فیصلے کے باوجود شجر عباس نے 34ویں نیشنل گیمز 2023میں ایچ ای سی کی نمائندگی نہیں کی بلکہ کسی اور ادارے کی طرف سے کھیلے۔
اسلام آباد سے مزید