• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ، راولپنڈی میں 1740 تک جاپہنچی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے ریکارڈ 130کنفرم مریضوں کیساتھ ڈینگی کےکنفرم مریضوں کی تعداد 1740ہوگئی ۔281مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ دو کی حالت تشویشناک ہے۔پوٹھوہار ٹاؤن کے علاقوں چکلالہ،چک جلال الدین، کلیال،ڈھوک منشی، رحمت آباد ،مورگاہ،شکریال نارتھ اور ساؤتھ، گرجا،کوٹھہ کلاں لکھن،گنگال، دھمیال، لودھراں وغیرہ سے 72 مریض آئے ۔30راولپنڈی کینٹ،تین چکلالہ کینٹ،18میونسپل کارپوریشن، ٹیکسلا چار اور گوجر خان سے تین مریض آئے۔ انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 3 ہزارسات سو 66 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج ،2660 چالان،1516کمرشل بلڈنگ سربمہر اور 1 کروڑ 75 لاکھ77 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید