• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی وقار کو مدنظر رکھ کر سیاست کی جائے‘ گورنر پنجاب کی وفود سے گفتگو

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وکلاء قانون کی بالادستی اور حکمرانی کے رکھوالے ہیں۔ ملکی وقار کو مدنظر رکھ کر سیاست کی جائے۔ وہ گورنر انیکسی راولپنڈی میں مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ وفود میں وکلاء، قومی ترانہ فاؤنڈیشن اور سیاسی رہنما شامل تھے۔ گورنر نے کہا کہ وکلاء آئین کے محافظ ہیں۔ احتجاج کسی بھی مسئلے کا حل نہیں اس لئے سیاست کرتے ہوئے ملکی وقار کو مدنظر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ریاست ہے پھر سیاست ہے‘ سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر فیصلے کرنے چاہئیں۔
اسلام آباد سے مزید