• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ختم نبوت تحفظ کیلئے مل کر کا م کر نے کی ضرورت ہے،چیئر مین اسلامی نظر یاتی کو نسل

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) ختم نبوت کے تحفظ کے لئے سب کو مل کر کا م کر نے کی ضرورت ہے ۔ علم دین کے حصول کا بنیادی مقصد اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے حضور سرخرو کر نا ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار چیئرمین اسلامی نظر یاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے جامعہ رضویہ ضیا ء العلوم کے 63ویں تقسیم اسنا د و انعامات کے موقع پر تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کے حوالے سے آئینی تر میم کو 50سال ہو چکے ہیں ۔ 50سال بعد پھر قوم نے اس موقف كو اکٹھے ہو کر دہرایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام کی بقاء مدارس سے ہے اس لئے مدارس سے اپنے تعلق کو قائم رکھیں۔
اسلام آباد سے مزید