• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں آج سے بارش کا امکان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار کشمیر ،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں آج ہفتہ کی شام/رات کے دوران چندمقامات پر جھکڑ/آندھی اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ 8 اکتوبر تک جاری رہے گا ، اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ، محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے ۔گزشتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 42 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید