• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد چیمبر کے نومنتخب عہدیداروںنے چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (جنگ نیوز) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نومنتخب صدر ناصر قریشی نے اپنی ٹیم کیساتھ چارج سنبھال لیا۔ آئی سی سی آئی کے سابق صدر اور فاؤنڈر گروپ کے میاں اکرم فرید نے اُمید ظاہر کی کہ نومنتخب ٹیم تاجر برادری کیلئے اپنی تمام صلاحتیں بروئےکار لائے گی۔ انہوں نے سابق صدر آئی سی سی آئی اور چیئرمین فاؤنڈر گروپ خالد اقبال ملک‘ سابق صدور احسن بختاوری‘ طارق مسعود‘ میاں شوکت مسعود‘ اعجاز عباسی‘ زبیر ملک‘ ظفر بختاوری‘ عبدالرؤف عالم‘ احمد حسن مغل‘ عامر وحید‘ کونسل ممبران چوہدری وحید الدین‘ محمد مسعود چوہدری‘ طارق صادق کو بھی مبارکباد دی۔
اسلام آباد سے مزید