• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریسٹ کینسر سب سے زیادہ پھیلنے والا سرطان‘ خواتین پارلیمانی کاکس کو بریفنگ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خواتین پارلیمانی کاکس کی سیکرٹری ایم این اے شاہدہ رحمانی کی قیادت میں خواتین اراکین پارلیمنٹ نے بریسٹ کینسر آگاہی مہینے کے آغاز پر نیوکلیئر میڈیسن‘ آنکولوجی اور ریڈیو تھراپی انسٹی ٹیوٹ نوری ہسپتال کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فہیم اور سربراہ شعبہ آنکولوجی ڈاکٹر حمیرا محمود نے بریفنگ دیتے بتایا کہ بریسٹ کینسر پاکستان میں سب سے زیادہ پھیلنے والا کینسر ہے جو ہر آٹھ میں سے ایک خاتون کو متاثر کرتا ہے۔ خواتین پارلیمانی کاکس نےکیموتھراپی، ریڈیو تھراپی اور جراحی کی فراہمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ 2023ء میں نوری نے 10 ہزار 198بریسٹ کینسر مریضوں کا علاج کیا۔ وفد میں ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، آسیہ اسحاق صدیقی، ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو اور حسنہ بانو شامل تھیں۔
اسلام آباد سے مزید