• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین او پی ایف بورڈ کا اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو ترسیلات زر پر خراج تحسین

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین بورڈ آف گورنرز او پی ایف سید قمر رضا نے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو قومی معیشت کو ترسیلات زر کے ذریعے مضبوط بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہئے انہوں نے کہا کہ 200ممتاز اوورسیز پاکستانیوں کی ایک مشاورتی کونسل کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ او پی ایف کے فلاحی دائرہ کار کو وسیع کیا جا سکے۔ پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے خطاب میں ملک کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستانی کمیونٹی کو ہر قسم کی مدد اور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اسلام آباد سے مزید