• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن اور 25سول ججوں کے تبادلوں کے احکامات

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے متعدد جوڈیشل افسران کے تبادلوں کی منظوری دے دی ۔مختلف نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر 16 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 25سول ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے۔15 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کی خدمات وفاقی حکومت کے سپردکردی گئیں جن میں سےدس کو مختلف بنکنگ کورٹس میں جبکہ3 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کومختلف اضلاع کی سنٹرل عدالتوں میں بطور سپیشل جج ،2 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو لاہور اور راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں تعینات کیا گیا۔ ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بطور آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی تعینات کیا گیا ۔راولپنڈی کی احتساب عدالت میں محمد اکمل خان کو تعینات کیا گیا۔ ارشد اقبال کوسپیشل جج سنٹرل نارکوٹکس کورٹ ، عبدالرحمان عارف کو سپیشل جج سنٹرل راولپنڈی لگایا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید