• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستمبر میں بجلی چوروں کو 2کروڑ 58لاکھ سے زائد کے جرمانے،33گرفتار

اسلام آباد (جنگ نیوز) آئیسکو کےتمام سرکلز میں بجلی چوروں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ماہ ستمبر میں ڈٹیکشن ٹیموں نے 93ہزار سے زائد میٹرز چیک کئے۔ 288افراد ڈائریکٹ سپلائی استعمال کرتے پکڑے گئے جبکہ 28میٹر ٹمپرڈ پائے گئے۔ پکڑے جانیوالے صارفین کو 2کروڑ 58لاکھ 30ہزار سے زائد جرمانے کئے گئے جبکہ 33کو گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید