• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ڈویژن سمیت 3212سکیمیں منظور ،77010ملین لاگت آئیگی

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) باخبر ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نےباضابطہ طور پرضلع مری کے بعد سابق دور حکومت میں بننے والےگجرات کوبطور ڈویژن اور تلہ گنگ کوبطور ضلع تسلیم کرلیا ۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے گجرات اور تلہ گنگ کیلئے بطور انتظامی یونٹ ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ہے۔موجودہ حکومت کے برسر اقتدار آنے کے بعد گجرات اور تلہ گنگ کو نئے انتظامی یونٹس کے طور پر نظر انداز کرنے کی غیر اعلانیہ پالیسی پر عملدرآمد کیا جارہا تھا۔ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز(ایس اے ڈی جی)پروگرام کے تحت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے راولپنڈی ڈویژن کی393 سکیموں سمیت تین ہزاردو سو بارہ سکیمیں منظور کرلی ہیں جن پر لاگت کا تخمینہ77010ملین روپے ہے۔تمام سکیمیں اب سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہوں گی۔منظور شدہ سکیموں میں ضلع راولپنڈی کی 204، ضلع اٹک64 ، ضلع مری25،ضلع چکوال67،ضلع تلہ گنگ 14اورضلع جہلم کی19سکیمیں شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید