• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹریٹ ایکشن کمیٹی کا 28اکتوبر کو احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی سیکرٹریٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس زیر نگرانی چیف کوآرڈنیٹر ناصر خان ہوا۔ آل پاکستان سیکرٹریٹ ایمپلائز کو آرڈنیشن کونسل کے مرکزی صدر چوہدری محمد حسین طاہر، سیکرٹری جنرل ذوالفقار احمد اور دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں کہاگیا کہ وفاقی سیکرٹریٹ میں گریڈ 17تا 22کے افسران کو 150فیصد ایگزیکٹو الاؤنس‘ پرائیویٹ سیکرٹریز کو سو فیصد سپیشل الاؤنس دیا گیا جبکہ گریڈ 1تا16 کے ملازمین کو محروم رکھا گیا۔ اس ناانصافی کیخلاف پیر 28اکتوبر کو پاک سیکرٹریٹ وزارت خزانہ دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔
اسلام آباد سے مزید