• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر اپوزیشن اپنا احتجاج موخر کرے، جے یو آئی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)جے یو آئی راولپنڈی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر اپوزیشن اپنا احتجاج موخر کرے ۔امیر جےیوآئی راولپنڈی ڈاکٹر ضیاءالرحمن ، ترجمان ضیاء اللہ خان نے کہا کہ معزز غیر ملکی مہمان پوری قوم کے مہمان ہیں ۔داخلی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی سوچ سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔راولپنڈی اسلام آباد کو سیل کرکے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے ۔ جے یو آئی سربراہ کا حکومت اور اپوزیشن کو دیا گیا مشورہ دانشمندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید