• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک انگلینڈ، دونوں ٹیموں نے کمرکس لی، بھرپور پریکٹس، بین اسٹوکس پہلے میچ سے باہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے ملتان کر کٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہفتے کو بھر پور ٹریننگ کی،دونوں ٹیموں نے ایک ہی وقت میں دو مختلف پچ پر اپنی ٹریننگ کی، کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا کوچنگ اسٹاف نے جائزہ لیا، ان کی خامیوں کی نشان دہی کی،سیریز کے لئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے کمز کس لی، پاکستانی ٹیم نے ایک دن کے وقفے کے بعد اپنی پریکٹس کی، کھلاڑی خاصے پرجوش تھے،دونوں ٹیموں کے اسکواڈز کے تمام پلیئرز اس میں شریک تھے اور کوچز خاصی محنت کرتے دکھائی دیئے ہیں، کپتان شان مسعود کھلاڑیوں سے مشورہ کرتے رہے دوسری جانب جمعے کے مقابلے میں ہفتے کو انگلینڈ کے کھلاڑی شدید گرمی سے کم پریشان دکھائی دئیے،کھلاڑیوں نے ابتدا میں فزیکل ٹریننگ کی اوراس کے بعد نیٹ پر بولنگ و بیٹنگ پریکٹس کرتے رہے۔یہ سلسلہ کافی دیر جاری رہا ، ان کے کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم کی پریکٹس بھی دیکھی، دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ سے باہر ہوگئے،انگلش کپتان بین اسٹوکس ہیم اسٹرنگ انجری سے نجات نہ پاسکے جس کے سبب وہ پاکستان کیخلاف ملتان میں شروع ہونے والا پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے، بین اسٹوکس کی جگہ اب اولی پوپ انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ٹریننگ سیشن کے بعد بین اسٹوکس نے مکمل فٹ نہ ہونے کی تصدیق بھی کی، دوسری جانب انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کر دیا ہے۔فاسٹ بولر برائیڈن کارس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں ڈبییو کریں گے جبکہ کرس ووکس، گس ایٹکنسن، جیک لیچ اور شعیب بشیر بھی انگلش ٹیم میں شامل ہیں، جیک لیچ کی جنوری میں دورہ بھارت کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔زیک کرالی، بین ڈکٹ، جوروٹ، ہیری بروک اور جیمی اسمتھ بھی انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

اسپورٹس سے مزید