• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں داؤد اسپورٹس نے لاروش کرکٹ کلب کو145رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا کلب کی سطح پر پورے پاکستان میں ٹورنامنٹس کا انعقاد خوش آئند ہے،تقریب سے سکریٹری ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی جاوید خان، جمیل احمد نے بھی خطاب کیا،مین آف دی میچ فائنل کا ایوارڈ داؤد اسپورٹس کے شیراز علی کو دیا گیا ۔
اسپورٹس سے مزید