• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی خواتین ٹی20 ورلڈکپ میں اتوار کو پاکستانی خواتین ٹیم روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گی،، میچ پاکستانی وقت کے دوپہر 2 بجے شروع ہو گا،اس میچ کے لئے شارجہ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،پہلے میچ میں سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں،بھارت کو اپنے افتتاحی میچ میں کیویز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پاکستانی کپتان ثناء فاطمہ نے کہا کہ اس میچ کا کوئی دبائو نہیں، بھارت کے لئے اپنے پلان کے مطابق کھیلے گے ، انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم مضبوط ہے اس کے خلاف میچ آسان نہیں ہوگا،مگر ہم جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اسپورٹس سے مزید