کراچی (اسٹاف رپورٹر) اولمپئین خاتون ایتھلیٹ صدف صدیقی کو انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نےہنگری میں ہونیوالے جنرل کنڈیشنگ کورس کے لئے پاکستان سے منتخب کرلیا، اولمپک گیمز، کامن ویلتھ گیمز، ساوتھ ایشین گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالی صدف صدیقی پاک آرمی کی پہلی خاتون کھلاڑی ہیں جو آئی او سی جنرل کنڈیشنگ کورس میں شرکت کرینگی۔ دریں اثنا ء صدف صدیقی نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر بیگم عشرت اشرف اور پی او اے کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود سے ملاقات کی جس میں حکام نے صدف صدیقی کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔