لاہور (نمائندہ جنگ)برطانوی فٹبال کلب پریسٹائن کے فٹبالر ملوٹن اسمیجک پر مخالف ٹیم کے فٹبالر کو کاٹنے کے جرم میں 8 میچز کی پابندی عائد کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق حیران کن واقعہ گزشتہ ماہ 22 ستمبر کو پیش آیا تھا جب 25 سالہ موٹن اسمیجک نے ایک میچ کے دوران بلیک برن کے فٹبالر اوون بیک کی طرف سے ملنے والے چیلنج کے بعد انھیں کاٹ لیا تھا۔فٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے اسمیجک 8میچز کی پابندی اور 15 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا ہے۔