کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایشین چیمپئن سری لنکا کو مسلسل دوسری بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتے کوشارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے پانچویں میچ میں سری لنکن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 93 رنز بنائے۔سری لنکا کی جانب سے نیلاکشیکا سلوا نے 29رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے میگن شاٹ نے 3 اور سوفی مولینکس نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے 94 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر پانچ اوور میں حاصل کرلیا، بیتھ مونی نے43رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،دوسرے میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 21رنز سےہرادیا ۔انگلش ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 118رنز بنائے ۔ناکام ٹیم نے 7وکٹ پر 97رنز بناسکی۔ دریں اثناء جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران ویسٹ انڈین بولر چہرے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئیں۔