کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز نے پنالٹی شوٹ آوٹ پر پاکستان نیوی کو3.2سے شکست دے کر قومی جونیئر ہاکی چیمپئن شپ جیت لی، کھیل کے مقررہ وقت کے اختتام تک دونوں ٹیمیں دو دو گول سے برابر رہیں،کستان کسٹم کی جانب سے دونوں گول حمزہ فیاض نے اسکور کئے۔ جبکہ پاکستان نیوی کی جانب سے ولید اور وسیم نے ایک ایک گول بنایا۔پاکستان آرمی نے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان آرمی نے پنجاب ریڈ کو شکست دے کر فتح حاصل کی،فائنل میچ کے مہمان خصوصی ممبر فیڈرل بورڈ آف ریونیو مکرم جان تھے۔ ا س موقع پر پی ایچ ایف صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل رانا مجاہد علی خاںنے انعامات تقسیم کئے، پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی نے کہا کہ جونیئر ایونٹ سے نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانے میں مدد ملی ہے، جونیئر کھلاڑیوں کو قومی سطح پر موقع دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں سے ملک کا نام روشن کرسیکں۔