• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کا پلہ بھاری، مہمان ٹیم کو 29 فتوحات کے ساتھ سبقت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پیرسے29ویں کر کٹ ٹیسٹ سیریز ملتان میں شروع ہوری ہے، اب تک کھیلی گئی28ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کا پلہ بھاری ہے، جبکہ میچوں میں بھی انگلینڈ کو برتری حاصل ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 68 برس کی ٹیسٹ تاریخ میں 89 میچز ہوئے ہیں۔انگلینڈ کو 29 فتوحات کے ساتھ سبقت ہے۔پاکستان کو 21 میں کامیابی ملی ہے۔39 میچز ڈرا ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان 28 ٹیسٹ سیریز ہوچکی ہیں۔پاکستان نے 8 سیریز جیتی ہیں۔پاکستان نے 3 سیریز اپنے ملک میں 2 سیریز متحدہ عرب امارات اور 3 انگلینڈ میں جیتی ہیں۔12 سیریز انگلینڈ کے نام رہی ہیں۔ پاکستان میں 3 اور اپنے ملک میں 9 سیریز میں وہ کامیاب ہوا۔8 ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوئی ہیں۔ پاکستان کا بڑا اسکوراوول ٹیسٹ 1987 میں 220 اوورزسے زائد کھیل کر 708 اسکور ہے۔دوسرا مجموعی ہائی اسکورپاکستان کا لاہور ٹیسٹ 2005 میں اس نے8 وکٹ پر 636 رنزبناکر اننگ ڈکلیئر کی تھی۔ انگلینڈ کا ہائی اسکور 598 رنز 9 وکٹ پر ڈکلیئر جوابوظہبی ٹیسٹ 2015 میں بناتھا۔

اسپورٹس سے مزید