کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی ٹیم پریذیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔ اس سلسلے میں کرکٹ ٹیم کے 25 رکنی وفد نے پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے وفد میں پاکستان کی جامعات کے 20 شارٹ لسٹ کیے گئے کھلاڑیوں سمیت پانچ آفیشلز شامل تھے۔