• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل سات فتوحات، جنوبی افریقا فیورٹ کا ٹیگ لگنے پر خوش

نئی دہلی (جنگ نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ میں مسلسل سات فتوحات کے ساتھ ناقابلِ شکست رہنے والی جنوبی افریقی ٹیم عالمی چیمپئن بننے کیلئے فیورٹ ہے۔ اب مسلسل سات فتوحات کے ساتھ وہ تاریخ رقم کرنے سے محض دو قدم دور ہیں۔ہیڈ کوچ شکری کونراڈ نے اس بات پر خوش ہیں ۔ میزبان بھارت اور سیمی فائنل کے حریف نیوزی لینڈ کے خلاف بڑی فتوحات کے بعد، ان کا ماننا ہے کہ ان کی ٹیم نے ٹائٹل کیلئے سب سے مضبوط امیدوار ہونے کا ٹیگ سچ کر دکھایا ہے۔ زمبابوے کے خلاف فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان کی ٹیم فیورٹ ہے، ایک بڑی ٹیم کے طور پر دباؤ کا مقابلہ کرنا ہی اصل چیلنج ہے۔ امید ہے قسمت نے ساتھ دیا تو بدھ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کر کے احمد آباد کے گراؤنڈ میں فائنل کھیلیں گے۔ شکری کونراڈ، جنہوں نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جتوائی ہے، سیمی فائنل کے دباؤ کو نارمل قرار دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ جیسی ٹاپ ٹیم کے خلاف سیمی فائنل بذاتِ خود ایک بڑا پریشر ہے، اس لیے ʼفیورٹʼ ہونے سے کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑتا۔ جنوبی افریقہ نے اس ٹورنامنٹ میں اب تک بہترین اعصاب کا مظاہرہ کیا ہے، خاص طور پر افغانستان کے خلاف ہونے والا وہ میچ جہاں مقابلہ ڈبل سپر اوور تک جا پہنچا تھا، مگر پروٹیز فاتح بن کر نکلے۔

اسپورٹس سے مزید