کراچی (اسٹاف رپورٹر) عثمان قادر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔ وہ کچھ عرصہ قبل آسٹریلیا منتقل ہوئے تھے۔ انہوں نے اکتوبر 2024 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے، آسٹریلیا میں کھیلنے کے دوران احساس ہوا کہ مجھ میں اب بھی انٹرنیشنل کرکٹ باقی ہے، ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں ۔