• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈ کپ میں 100 دن باقی، سیاست اور سیکورٹی خدشات غالب

لاس اینجلس (جنگ نیوز) فٹبال کے سب سے بڑے میلے، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں اب صرف 100 دن رہ گئے ہیں، تاہم یہ تاریخی ایونٹ عالمی سیاسی بے چینی، سیکیورٹی خدشات اور سفارتی تناؤ کے سائے میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ پہلی بار تین ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر میزبانی کریں گے، جہاں ریکارڈ 48 ٹیمیں اور دنیا بھر سے لاکھوں شائقین پہنچیں گے۔ افتتاح 11 جون کو میکسیکو سٹی کے تاریخی اسٹیڈیم ایزٹیکا میں ہوگا۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 104 میچز 16 مختلف شہروں اور چار ٹائم زونز میں ہوں گے ۔ صدر فیفا جیانی انفٹینو کے مطابق ٹورنامنٹ سے 11 ارب ڈالر آمدن متوقع ہے، جو قطر ورلڈ کپ کی کمائی سے کہیں زیادہ ہوگی۔ تاہم مہنگے ٹکٹس پر شائقین نے شدید اعتراضات کیے، جس پر فیفا کو محدود تعداد میں سستے ٹکٹس متعارف کرانا پڑے۔ سیاسی محاذ پر امریکا کی سخت امیگریشن پالیسیوں، ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں اور میکسیکو میں منشیات مافیا کے خلاف کارروائیوں کے بعد پیدا ہونے والی بدامنی نے انتظامات پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ تاہم وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ شائقین کو ویزا مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔ میدان میں نگاہیں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور عالمی اسٹار لیونل پر ہوں گی، جن کا یہ ممکنہ طور پر آخری ورلڈ کپ ہوگا۔ فرانس، اسپین اور انگلینڈ بھی مضبوط دعوے دار سمجھے جا رہے ہیں ۔

اسپورٹس سے مزید