کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاک چائنا فرینڈشپ کپ3X3 باسکٹ بال چیمپئن شپ 5 سے 8 مارچ تک پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جاے گی جس میں ڈیپارٹمنٹس، کلبز اور وویمنز کیٹگریز میں ملک بھر سے ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ انٹر کلب میں 48 ، ڈیپارٹمنٹل کیٹگری میں 16 جبکہ خواتین کیٹگری میں 26 ٹیمیں ایکشن میں ہونگیں۔