ہوبارٹ (جنگ نیوز) خواتین ون ڈے کرکٹ میں ایک شاندار عہد اختتام کو پہنچ گیا۔ آسٹریلین ویمنز ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے کیریئر کے الوداعی میچ میں تاریخ ساز اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔ بھارت کے خلاف ہوبارٹ میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں ہیلی نے 98 گیندوں پر 158 رنز بناکر اپنا کیریئر یادگار بنالیا ۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ہوم سائیڈ نے 7 وکٹ پر 409 رنز اسکور کیے۔ جواب میں بھارت کی ٹیم 224 رنز پر ڈھیر ہوکر 185 رنز سے مات کھا گئی۔ سیریز کینگروز نے 3-0 سے اپنے نام کرلی۔ ہیلی کو میچ کے بعد شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔