کراچی (اسٹاف رپورٹر) میزبان سری لنکن ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر شائقین اور میڈیا کے تنقید کی زد میں ہے ۔ ایسے میں ہیڈ کوچ سنتھ جے سوریا نے ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر معافی مانگتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ سری لنکا کو گروپ مرحلے میں زمبابوے سے بھی شکست ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بطور کوچ بہت افسردہ ہوں ۔ ہمارے 22 ملین لوگ واقعی چاہتے تھے کہ ہم سیمی فائنل میں ہوں۔ ہم اس دکھ کو محسوس کرتے ہیں۔ میں شائقین کے بارے میں پریشان ہوں ، پہلے میچ سے انہوں نے ٹیم کو سپورٹ کیا، وہ برہم ہونگے،جب ہم اچھا پرفارم نہیں کرتے ہیں تو ہمیں ان کی تکلیف کو سمجھنا پڑتا ہے۔ جے سوریا نے جولائی 2024 میں عبوری بنیاد پر کوچنگ ذمہ داری کا آغاز کیا تھا۔ ان کی رہنمائی میں سری لنکا نے 27 برس بعد بھارت کو ون ڈے سیریز ہرائی تھی۔