• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی خواتین فٹبال ٹیم آج ایشیا کپ میں جنوبی کوریا سے مقابلہ کریگی

گولڈ کوسٹ آسٹریلیا (جنگ نیوز) امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر بڑے حملوں کے باوجود ایرانی خواتین فٹ بال ٹیم ویمنز ایشین کپ کیلئے تیار ہے۔ ایران کی 26 رکنی ٹیم گولڈ کوسٹ پہنچ چکی ہے۔ وہ اپنا پہلا میچ پیر کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گی ۔ ایران کی کوچ مرزیہ جعفری نے اتوار کو ایک پری میچ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری توجہ فٹ بال پر ہے، اور یہ ٹورنامنٹ ایرانی خواتین کی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ہے۔ ادھر ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ پر نظر رکھے ہوئے ہیں، اولین ترجیح کھلاڑیوں، کوچز، اہلکاروں اور شائقین کی سکیورٹی ہے۔ ایرانی ٹیم سے قریبی اور باقاعدہ رابطے میں ہیں۔
اسپورٹس سے مزید