• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی: پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کا دوسرا ون ڈے منسوخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مشرق سطی میں کشیدہ صورتحال کی وجہ سےاتوار کو ابوظبی میں پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کا دوسرا ون ڈے میچ منسوخ کردیا گیا۔ انگلینڈ ویمنز ٹیم کا یو اے ای میں ٹریننگ کیمپ موخر کردیا ہے۔ انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ ٹیموں اور سپورٹ اسٹاف کی حفاظت اولین ترجیح ہے، مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے حکومت اور ماہرین کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ انگلینڈ ٹیم شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل کیلئے ممبئی جائے گی۔ ادھر کشیدہ صورتحال کے باعث انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے بھی متبادل حکمت عملی اور ٹریول پلان پر کام شروع کر دیا ہے تاکہ تمام ٹیمیں ،میچ آفیشلز اور تماشائی بحفاظت اپنے گھروں پر پہنچیں۔ واضحرہے کہ آئی سی سی کا معاہدہ اماراتی ایئر لائن سے ہے، زیادہ تر ٹیمیں دبئی کے روٹ سے سفر کرتی ہیں۔

اسپورٹس سے مزید