• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش سے ون ڈے سیریز میں صائم، بابر، نواز کو آرام دینے پر غور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں بابر اعظم، صائم ایوب اور محمد نواز سمیت کچھ سینئرز کو آرام دیا جاسکتا ہے۔ ان کی جگہ نوجوانوں کو موقع دینے پر غور ہوگا۔ پاکستان ون ڈے اسکواڈ کے حوالے سے ہفتے کے بعد ابتدائی دنوں میں مشاورت ہو گی ۔ پاکستان نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 9 مارچ کو بنگلہ دیش پہنچنا ہے۔ ذرائع کے مطابقموجودہ صورتحال کی وجہ سے سفری خطر ات اور خدشات نہ بڑھے تو ٹور شیڈول کے مطابق متوقع ہے۔ خطےمیں پائی جانے والی کشیدگی پاکستان کے دورے پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ میچزڈھاکا میں 11 ، 13 اور 15 مارچ کوہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2027 کی وجہ سے اب فوکس ون ڈے فارمیٹ پر ہو گا ۔ مضبوط ٹیم کی تشکیل کیلئے اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت اور ٹی 20 فارمیٹ کے انڈر پرفارمرز کو شامل نہ کئے جانے کا امکان ہے ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 کو سامنے رکھتے ہوئے پانچ سے 6 انڈر پرفارمرز کو فارغ کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان ٹیم نے گزشتہ برس شاہین آفریدی کی قیادت میں جنوبی افریقا اور سری لنکا کے ساتھ سیریز کھیلی تھی ۔

اسپورٹس سے مزید