کراچی(اسٹاف رپورٹر) پشاور نے فیصل آباد کو شکست دے کرچیف آف آرمی اسٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عبوری صدر محی الدین وانی فائنل کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انتظامی کمیٹی کے اصلاح الدین، حسن سردار، چیف سلیکٹر سمیع اللہ ،سابق کپتان اختر رسول، منظور الحسن ودیگر موجود تھے ۔