کراچی(نیوزڈیسک)عالمی ادراہ صحت کے مطابق براعظم افریقہ کے ممالک میں ایم پاکس کے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اب یہ وبا اُن ممالک تک بھی پھیل چکی ہے، جو پہلے اس سے محفوظ تھے۔ڈبلیو ایچ او کی حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی افریقی ملک گنی میں پہلی بار ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔